منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

عائزہ خان نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ عائزہ خان نے مداحوں کو خوشخبری سنادی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے بلیک اینڈ وائٹ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خصوصی پوز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

عائزہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’میں کا ہیش ٹیگ بنایا۔

- Advertisement -

دراصل ان کا نیا ڈرامہ سیریل ’میں‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا جس کی اطلاع انہوں نے مداحوں کو دی ہے۔

عائزہ خان نے پوسٹ میں شہباز شیزی، انیلا مرتضیٰ، ساجد وہاب اور بدر محمود کو میشن کیا۔

انہوں نے ’میں‘ کی کاسٹ سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا تاہم مداحوں کی جانب سے ان کے ڈرامے کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے۔

عائزہ خان اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر شوہر دانش تیمور اور بچوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں