جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

عائزہ خان نے مداحوں سے رائے مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے ڈرامہ سیریل ’میں‘ سے متعلق مداحوں سے رائے مانگ لی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار وہاج علی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

عائزہ خان نے مداحوں سے پوچھا کہ ’آپ لوگوں کو ڈرامہ سیریل ’میں‘ اب تک کیسا لگ رہا ہے؟

- Advertisement -

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ’میں‘ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں وہاج علی (زید)، عائزہ خان (مبشرا جعفر)، عثمان پیرزادہ (جعفر)، شہزاد نواز، ازیکا ڈینئل (آئرا)، اعجاز اسلم (عامر)، علیزے رسول، آغا مصطفیٰ (محب)، سبینہ سید (کشمالہ)، روحی غزل، شیزا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

’میں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم نے لکھی ہے۔

ڈرامہ سیریل ’میں‘ کی نئی قسط ہر پیر کی رات 8 بجے نشر کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں