بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عائزہ خان انسٹاگرام پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ بن گئیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کے فالوورز کی تعداد 9 ملین یعنی 90 لاکھ ہوگئی ہے۔

اداکارہ نے مداحوں کے لیے خاص پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کیا۔

عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے پتہ پکڑ رکھا ہے جس میں 9 ملین لکھا ہے، کیپشن میں عائزہ نے لکھا کہ میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔

اداکارہ عائزہ خان کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو انسٹاگرام پر کافی زیادہ متحرک دکھائی دیتی ہیں۔

عائزہ خان انسٹاگرام پر اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں اور اپنے ڈراموں سے متعلق بھی مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ نے عید کے موقع پر بھی اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں