سوشل میڈیا کے جہاں مثبت پہلو ہیں وہی منفی بھی خصوصاً مشہور شخصیات کو اس کے منفی پہلوؤں کا اکثر سامنا کرنا پڑتا ہے‘ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ خوبرو اداکارہ آئزہ خان کے ساتھ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام پر آئزہ خان کی ایک فالوور نے اخلاقیات کی حد عبور کرتے ہوئے ان کی بیٹی کے لیے ایک انتہائی نفرت آمیز کمنٹ لکھا جو کہ کسی بھی ماں کے جذبات کو ٹھیس پہچانے کے لیے کافی تھا۔
تاہم اداکارہ آئزہ خان نے انتہائی ذہانت اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نفرت آمیز کمنٹ کرنے والی خاتون کو ایسا جواب دیا کہ سوشل میڈیا صارفین کی تمام تر ہمدردیاں ان کے ساتھ ہوگئی اور سب نے ہی کمنٹ کرنے والی خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
آئزہ خان نے اپنی بیٹی کا نام آشکارکردیا
فاطمہ سجاد نامی خاتون نے آئزہ خان کی بیٹی کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے بچے پسند ہیں لیکن یہ اتنی بدصورت کیوں ہے؟‘‘۔
آئزہ خان نے انہیں انتہائی خوبصورت انداز میں جواب دیا کہ ’’اللہ ناراض ہوتاہے ایسا نہیں کہتے کوئی بھی بچہ بدصورت نہیں ہوتا‘‘۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’ ہم سب کو اللہ نے خلق کیا ہےاوراس کی بنائی کوئی شے بدصورت نہیں ہے‘‘۔
انہوں نے اپنے جوابی کمنٹ میں مزید کہا کہ ’’ کل کو تم بھی ماں بنوگی اور انشا اللہ تمہیں بھی خدا خوبصورت اور صحت منت اولاد عطا کرے گا۔۔ آمین‘‘۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے آئزہ خان کے کمنٹ کو بے پناہ سراہتے ہوئے کہا کہ کسی کے بچے کے بارے میں اس قسم کی بات کرنے کا مطلب بات کرنے والے کے دل میں بے پناہ نفرت کی موجودگی ہے۔