اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

دانش تیمور کی بیٹے کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان کے بیٹے ریان تیمور کی والد کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر دانش تیمور اور بیٹے ریان تیمور کی ویڈیو شیئر کی جس میں دانش گٹار بجا رہے ہیں اور ریان گنگنانے میں مصروف ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریان تیمور مائیک پکڑے جوش و خروش سے گانا گا رہے ہیں اور دانش تیمور رقص کرتے ہوئے گٹار بجار ہے ہیں۔

عائزہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوچھا کہ ’اندازہ لگائیں کون سا گانا ہے، گھر کے کنسرٹ میں کون شامل ہونا چاہتا ہے؟

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

دانش تیمور اور ریان کی ویڈیو کو ساتھی فنکاروں حرا مانی، سمیع خان، نادیہ حسین، عمران اشرف، میرا سیٹھی اور فہد حسین نے بھی پسند کیا۔

عائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی فیملی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ عائزہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں مرکزی کردار کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں