پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی خوبرو اور صفِ اول کی اداکارہ عائزہ خان نے سب سے زیادہ انسٹا گرام فالوورز رکھنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
عائزہ خان کے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ سے زائد ہے۔ دیکھا جائے تو پاکستانی اداکاراؤں کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کے مقابلے میں ان کے فالوورز زیادہ ہیں۔
اداکارہ اکثر اپنے فوٹو شوٹ، پکنک اور فیملی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انسٹا گرام پر مسلسل متحرک رہنے سے ان کے فالوورز میں اضافہ ہوا۔
عائزہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں شاندار اداکاری کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
اداکارہ کے شوہر دانش تیمور کا نیا ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جا رہا ہے جس میں ان کے ساتھ درفشاں سلیم مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram