کراچی: شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اداکارہ عائزہ خان نے کالج کی دنوں کی یاد تازہ کردی۔
ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے کالج کی تقریب میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے طالب علمی کے زمانے کی کچھ پرانی یادوں کا تذکرہ کیا۔
عائزہ نے بتایا کہ انہیں شروع سے ہی ہر کوئی اداکاری کے لیے پیش کش کیا کرتا تھا، اداکارہ نے بتایا کہ جب ان کا کالج میں پہلا ہفتہ تھا تو ان کے سینئرز نے ان کی کلاس لے لی تھی۔
عائزہ خان نے کہا کہ سینئرز نے کسی کو پروپوز کرنے کا چیلنج دیا تھا اور اس کے علاوہ بھی عجیب چیلنجز پورے کرنے کو کہا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ یہ سب کچھ دیکھ کر پریشان ہوگئی تھیں لیکن پھر سوچا کہ وہ ان کو کرکے دکھائیں گی اور ڈریں گی بالکل نہیں، سارے چیلنجز پورے کیے اور پھر تمام سینئرز کے ساتھ دوستی ہوگئی تھی۔
عائزہ خان کا کہنا تھا کہ’ دراصل، لوگ دیکھ سکتے ہیں اور پہچان لیتے ہیں کہ اس انسان میں کچھ کر دکھانے کا ٹیلنٹ ہے، اس میں اعتماد ہے‘۔
واضح رہے کہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی اور فیملی کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔