پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عائزہ خان نے اپنی خوبصورت جلد کا راز بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی خوبصورت جلد کا راز مداحوں کو بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے اپنی خوبصورت جلد کا راز بتادیا۔

عائزہ خان کی ویڈیو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’میری اچھی جلد کا راز یہ ہے کہ میں بہت کم میک اپ کرتی ہوں۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ میں شوٹنگ کے علاوہ میک اپ نہیں کرتی، اسی لیے میری جلد اچھی ہے، عائزہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اب کوئی میری بات پر یقین کرے یا نہ کرے وہ الگ بات ہے۔‘

عائزہ خان کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، ایک صارف نے لکھا کہ ’اب آپ یہ بتائیں کہ وہ کون سا دن ہے جس دن آپ کی شوٹنگ نہیں ہوتی ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ اچھا خاصا میک اپ کرتی ہیں، ایک تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ دانش نے ایک شو میں بتایا تھا کہ عائزہ مہنگی کریم لگاتی ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 11 ملین ہوگئی ہے، عائزہ پاکستان کی وہ واحد اداکارہ ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 11 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں