پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں ایمن خان اور منال خان کے والد کے انتقال کے بعد بیٹی کے جذباتی پیغام نے اپنے چاہنے والوں کو بھی رنجیدہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایمن خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں لکھا کہ والد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، وہ ایک مضبوط انسان تھے، آپ لوگ ان کے لیے دعا کریں۔
ایمن خان نے انسٹاگرام پر تین اسٹوریز شیئر کیں ایک میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ میرے والد مبین خان کا انتقال ہوگیا ہے، وہ ایک مضبوط انسان تھے، آپ سب سے اُن کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔
اداکارہ نے دوسری اسٹوری میں اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔ جبکہ تیسری اسٹوری میں فیملی فوٹو تھی۔
اداکارہ ایمن اور منال کے والد انتقال کرگئے
یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکاراؤں(منال اور ایمن) کے والد مبین خان کا انتقال ہوا۔ اس حوالے سے خبر ایمن خان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک سے مداحوں کو دی تھی۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ جمعہ ادا کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل منال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا تھا کہ برائے مہربانی میرے والد کے لیے دعا کریں وہ شدید بیمار ہیں، لیکن انہوں نے بیماری کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا۔