تازہ ترین

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی...

عمران نیازی دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنارہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی...

’ایمن سلیم نے بھی ’چھکا‘ لگادیا، ویڈیو وائرل

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ایسے میں اداکار بھی کرکٹ سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور پاکستان کی جیت پر ٹویٹس کرکے ان کی صلاحیتوں کو خوب سراہا رہے ہیں۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ایمن سلیم کی بھی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن سلیم کسی گلی میں کرکٹ سے لطف اندوز ہورہی ہیں، اداکارہ کو شہزاد شیخ نے گیند کروائی تو انہوں نے زور دار چھکا لگادیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’اداکارہ نے شہزاد شیخ سے کہا گیند کروائیں جیسے ہی انہوں نے گیند کروائی تو ایمن نے چھکا لگادیا، اس پر شہزاد شیخ بے اختیار کہہ اٹھے اچھا شاٹ کھیلا ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم اکثر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

گزشتہ روز بھی اداکارہ نے جمعہ کی دن کی مناسبت سے شلوار قمیص پہنیں تصویر شیئر کی تھیں۔

Comments