جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ایمن سلیم، کیارا ایڈوانی سے موازنے پر بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم نے بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی سے موازنہ کرنے پر اپنی رائے ظاہر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایمن سلیم نے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

ایک مداح نے ایمن سلیم سے کہا کہ ’آپ کیارا ایڈوانی سے ملتی ہیں۔‘

- Advertisement -

ایمن سلیم نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کیارا ایڈوانی میری پسندیدہ بھارتی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

اداکارہ نے مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’مجھے اپنا کیارا ایڈوانی کے ساتھ موازنہ کرنا بہت اچھا لگا ہے۔‘

اداکارہ نے اس ردِعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر ملے لے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم اور کامران ملک گزشتہ سال 22 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اداکارہ شوہر کے ہمراہ سوشل میڈیا پر اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، اس سے قبل انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ کیارا ایڈوانی نے فلم ’ستیا پریم کی کتھا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں