منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

اداکارہ ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ایمن سلیم اور کامران ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن سلیم نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی اطلاع دی۔

ایمن سلیم نے لکھا کہ ’یہ ہے میرے ہمیشہ کے لیے۔‘ الحمدللہ۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شادی کی تاریخ 22 دسمبر 2023 درج کی۔

ایمن سلیم کو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارک باد دی جارہی ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم نے جولائی 2021 میں شوبز سے دوری کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ وہ کچھ وقت تک تنہائی میں سوچنے کے بعد واپس انڈسٹری میں آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کریں گی پھر انہوں نے ایک اور ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

کراچی میں پیدا ہونے والی پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم نے نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ بننے سے قبل بیرون ملک قسمت آزمائی کرنے والی ایمن سلیم نے اپنی گریجویشن بھی امریکہ کی یونیورسٹی آف پنسلوینیا سے کر رکھی ہے۔ پاکستان میں اے لیول کے دوران انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کا ایک اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ایمن سلیم فٹبال سے متعلق ایک اسپورٹس شو کی میزبان بھی رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایمن سلیم کو انڈین کرکٹر ویرات کوہلی کی اداکار اہلیہ انوشکا شرما کی ہم شکل بھی کہا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں