بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

ایمن سلیم کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع، شوہر نے قیمتی تحفہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ایمن سلیم کے ہاں جلد ننھے مہمان آمد متوقع ہے، انہیں شوہر نے اس موقع پر قیمتی تحفہ پیش کیا ہے۔

لندن میں مقیم پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم اور ان کے شوہر کامران ملک جلد ہی ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والے ہیں حال ہی میں ایمن سلیم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔

اداکارہ کو ویڈیو میں نیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ایمن سلیم

ایمن کو شوہر کامران نے بیٹے کی خوشخبری دینے پر نیلے رنگ کی لگژری گاڑی بطور تحفہ پیش کی ہے جس پر اداکارہ خوشی سے سرشار ہیں۔

انہوں نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

ایمن سلیم

واضح رہے کہ ایمن سلیم نے رمضان کے نشر ہونے والے مقبول ڈرامہ سیریل سے شہرت حاصل کی۔

اداکارہ دسمبر 2023 کو کامران ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، شادی کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

یاد رہے کہ ایمن سلیم سابق پاکستانی کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں