شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم کے ولیمے کے جوڑے سے متعلق تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔
اداکارہ ایمن سلیم اور کامران ملک گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
ایمن سلیم نے دسمبر کے آخری ہفتے میں نکاح کیا جس کی اطلاع انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کو دی تھی۔
ایمن نے اپنے شوہر کامران ملک کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ‘الحمد اللہ’ لکھا تھا۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ ایمن سلیم کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں انہوں نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا یہ عروسی جوڑا بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ ہے جسے اداکارہ کے مداح بھی پسند کررہے ہیں اور ان کے خوبصورت لُک کی تعریف کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایمن سلیم سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں اور دو ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔