منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ایبٹ آباد: ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ہڑتالی ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد: ایوب میڈیکل کمپلکس میں اسپتال انتظامیہ کی مبینہ کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال نویں روز میں داخل ہوگئی ہے، کے پی کے حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے آئنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے نمٹنے کیلئے ایوب میڈیکل کمپلکس کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہڑتالی ڈاکٹروں کی لسٹیں مرتب کرنا شروع کر دی ہیں جبکہ ہڑتالی ڈاکٹروں کو گرفتار اور نوکریوں سے برخاست کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی صورت صوبائی حکومت ڈاکٹروں کو مریضوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔


مزید پڑھیں : ایبٹ آباد: ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث 6 روز میں 76 مریض جاں بحق


دوسری جانب ہڑتال کے باعث 80 سے زائد مریضوں کی ہلاکت کی انکوائری کا بھی فیصلہ کیا گیا، جس میں اسپتال انتظامیہ, بورڈ آف گورنرز اور ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایبٹ آباد تحصیل کونسل نے ڈاکٹروں کی ہڑتال پر ان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ میرپور میں درخواست جمع کر وادی، جس پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں