جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایوشمان کھرانا کی ’دل دل پاکستان‘ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پاکستان کا مقبول ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گنگنا رہے ہیں۔

تاہم حال ہی میں ایوشمان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاکستان کا مقبول نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

اداکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

- Advertisement -

ایکس ایک بھارتی صارف نے ایک کیپشن کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایوشمان کو بیوقوف کہتے ہوئے لکھا کہ ’آیوشمان اس وقت ’دل دل پاکستان‘ گا رہے تھے جب پاکستانی ہمارے فوجیوں اور معصوم شہریوں کو مار رہے تھے، تعجب کی بات نہیں کہ وہ رام مندر کو دیکھ کر اتنا پریشان ہیں۔‘

ایک بھارتی صارف نے الزام لگایا کہ یہ بولی وڈ اداکار پیسوں کے لیے کچھ بھی کرتے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ انہیں رام مندر کی تقریب میں کیوں بلایا گیا تھا۔’

بھارتی ویب سائٹ ڈی این اے انڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر آیوشمان کی وائرل ہونے والی ویڈیو تقریباً 7 سال پرانی ہے، جب 2017 میں ایوشمان کھرانہ دبئی میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کررہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں