ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اسٹارز آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ ان کے پسندیدہ اداکار آئندہ آنے والی فلم میں ساتھ نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کو دھرما پروڈکشن اور سکھیا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی ایکشن کامیڈی فلم میں مرکزی کردار کیلیے کاسٹ کر لیا گیا۔

فلم کے نام کو اب تک حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم یہ ضرور معلوم ہوا ہے کہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض آکاش کوشک نامور فلم ڈائریکٹر کرن جوہر کے ساتھ مل کر ادا کریں گے۔

- Advertisement -

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ آیوشمان کھرانہ فلمی کیریئر میں پہلی مرتبہ کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے والے ہیں۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ کرن جوہر اور فلم پروڈیوسر گنیت مونگا اس پروجیکٹ کے بارے میں کافی پُرجوش ہیں کیونکہ اس کے اسکرپٹ کو جاسوسی اور کامیڈن کے بہرین امتزاج سے تیار کیا گیا ہے۔

کرن جوہر، آکاش کوشک اور گنیت مونگا نے فلم میں مرکزی کردار کیلیے آیوشمان کھرانہ کو بالکل فٹ قرار دیا ہے۔

فلم کی شوٹنگ کا آغاز دو ماہ میں ہو سکتا ہے جبکہ اس کے عنوان کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔ فلمسازوں نے سارہ علی خان سے پروجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

آیوشمان کھرانہ کو آخری بار فلم ’ڈریم گرل 2‘ میں دیکھا گیا جبکہ وہ سنی دیول کی فلم ’غدر 2‘ کا بھی حصہ ہیں جس کی پروڈکشن اکتوبر میں شروع ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں