ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ایوشمان کھرانا کے والد اور معروف نجومی اچاریا کھرانا چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ایوشمان کھرانا کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ ایوشمان اور اپرشکتی کے والد موہالی میں صبح ساڑھے 10 بجے انتقال کرگئے۔
اہلخانہ کا بتانا ہے کہ ایوشمان کھرانا کے والد طویل عرصے سے بیمار تھے، ہم اس دکھ کی گھڑی میں آپ کی دعاؤں اور مدد کے شکر گزار ہیں۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ اچاریا کھرانا علم نجوم کے شعبے میں اپنی خدمات کے حوالے سے شمالی بھارت میں کافی مقبول تھے۔
ایوشمان کے والد کا تعلق چندی گڑھ سے تھا انہوں نے اس موضوع پر کتابیں بھی لکھی تھیں۔
بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے ایوشمان کھرانا کے والد کی موت پر اداکار کے ساتھ تعزیت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔