اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ماڈل ایان علی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا اور وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی موکل آٹھ دسمبر تک عدالت میں پیش ہوجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں جاری ہونے والے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا، ملزمہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بیماری کی درخواست اور میڈیکل پیش کیا لیکن وارنٹ جاری کردیے گئے۔

جس کے بعد عدالت نے ماڈل ایان علی کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے کسٹم ٹیم کو نوٹس جاری کردیے جبکہ ماڈل ایان علی کے وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی موکل آٹھ دسمبر تک عدالت میں پیش ہوجائیں گی۔

یاد رہے 6 اکتوبر کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت نےماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیے، عدالت نے کہا کہ پرانے میڈیکل سرٹیفکیٹ پراتنااستثنیٰ نہیں دیاجا سکتا۔

مزید پڑھیں : کرنسی اسمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری

محکمہ کسٹمز کے وکیل نے کہا یہ لوگ بہانے بناتے اور عدالت کا وقت ضائع کرتے ہیں، اتناعرصہ گزر گیا ملزمہ کوجان بوجھ کرپیش نہیں کیا جا رہا، ایان علی کےپہلےبھی دو باروارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔

بعدازاں 22 اکتوبر کو سماعت میں کسٹم عدالت کے جج کے رخصت ہونے پر کیس کی سماعت بینکنگ عدالت جج نے بطور ڈیوٹی جج کی تھی ، عدالت نے ماڈل ایان علی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی تھی۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی جبکہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں