اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

ماڈل ایان علی نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوّث ماڈل گرل ایان علی نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے اور پھر دوبارہ شامل کرنے کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ چیف جسٹس نے سماعت کیلئے بنچ تشکیل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل گرل ایان علی نے سپریم کورٹ میں ایک اورعرضی جمع کرادی ہے۔ ایان علی نے درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن کوفریق بنایاہے۔

اپنی عرضی میں ایان علی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ای سی ایل میں نام دوبارہ شامل کرناعدالتی حکم کے خلاف ہے۔ جس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

ایان علی کانام دوبارہ ای سی ایل میں کیوں شامل کیاگیا، چیف جسٹس نے ایان علی کی درخواست کی سماعت کیلئے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے، سماعت پچیس اپریل کو ہوگی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں