پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

ایان علی کا نام آج بھی ای سی ایل سے نہ نکل سکا، سماعت پھرملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل گرل ایان علی کا نام آج بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) نہ نکل سکا، سندھ ہائیکورٹ نےسماعت سولہ مئی تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈالرگرل کی کورٹ واک ختم نہ ہوئی، سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل گرل ایان علی کی درخواست کی سماعت ہوئی، ملزمہ کے وکیل لطیف کھوسہ نےدلائل دیئےکہ میری مؤکلہ کا نام ای سی ایل سے نہ نکال کروفاق نےتوہین عدالت اور قانون کی خلاف ورزی کی ہے، نوٹس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایان علی کو ایک کروڑ روپے کا کنٹریکٹ ملا ہے، اگر بیرون ملک جانے کی اجازت نہ ملی تو بیرون کروڑوں روپے کا نقصان ہو سکتا ہے لہٰذا کیس کی جلد از جلد سماعت کی جائے۔

جواب میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےسرکارکا مؤقف بتاتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پرایان علی کانام ای سی ایل سےنکالا گیاتھا۔ بعد ازاں وفاقی حکومت کی جانب سے نئے نوٹیفکیشن کی روشنی میں ان کا نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔

درخواست ناقابل سماعت ہے، لہذا ملزمہ کو کہا جائے کہ نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈالے جانے کے خلاف نئی درخواست دائر کریں۔

بعد ازاں ایان علی کو ایک اور تاریخ مل گئی۔ دونوں جانب سے دلائل سننےکے بعد عدالت نےکیس کی سماعت سولہ مئی تک ملتوی کردی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں