لاہور: جمعرات کے روز اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قسمت میں رونا لکھا ہے اور یہ روتے رہیں گے.
تفصیلات کے مطابق لاہور میں صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ علیم خان نے الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامے جمع کرائے ، اب سزا کے خوف سے اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہیں.
ایازصادق کا کہنا تھا کہ اس بار مصمم ارادہ کیا ہے کہ چوروں کے گھرتک جائیں گے.
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی خواہش ہے کہ نواز شریف استعفی دے کر گھر چلیں جائیں، کیونکہ انہیں خوف ہے کہ نواز شریف 2018 تک رہے تو ان کی باری نہیں آئے گی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے متعدد باروزیراعظم کا استعفی مانگا گیا ہے.