منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

اذان سمیع نے دبئی سے کبریٰ خان کو تحفے میں کیا بھیجا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے، ایسے میں اذان سمیع خان نے کبریٰ خان کے لئے تحفہ بھیجا ہے۔

رپورٹس کے مطابق معروف اداکار و گلوکار اذان سمیع خان نے کبریٰ خان کو چاکلیٹس کا تحفہ بھیجا ہے، کبریٰ نے تحفے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ایک مانگی تھی، اتنی ساری بھیج دیں۔

کبریٰ خان کا مزید کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ تم نہیں چاہتے کہ میں اپنے شادی کے ڈریس میں فٹ آسکوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ کبریٰ اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈُھولکی سے ہوا تھا، انہوں نے تقریب کی تصاویربھی انسٹا گرام پر شیئر کی تھیں۔

اداکارہ کبریٰ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈھولکی کی چند تصاویر شیئر کیں جس میں دیگر اداکار اور قریبی رشتے دار بھی موجود ہیں۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں، میرا اور میرے۔‘ انہوں نے مومل شیخ اور نادر نواز کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہمارے دلوں کو اتنی محبت، خوشیوں سے بھردیا، میں آپ دونوں سے محبت کرتی ہوں۔

اس سے قبل گوہر رشید نے بھی ڈھولکی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی تھیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس فنکار جوڑی کی پہلی ڈھولکی میں شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے بھر پور انداز میں شرکت کی اور خوب ہلا گلا کیا۔

اداکارہ کبریٰ اور گوہر رشید نے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان ایک خوبصورت انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے کیا جسے انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ شوٹ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں