اشتہار

آزاد جموں و کشمیر: 1 کھرب 39 ارب روپے کا بجٹ پیش

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر کا 1 کھرب 39 ارب 50 کروڑ روپے کا بجٹ 21-2020 پیش کردیا گیا، صحت عامہ کے لیے 10 ارب 27 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں اسپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت بجٹ اجلاس ہوا، وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 21-2020 پیش کیا۔

بجٹ کا تخمینہ 1 کھرب 39 ارب 50 کروڑ روپے ہے، آمدن کا تخمینہ 1 کھرب 13 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 1 کھرب 15 ارب لگایا گیا ہے۔

- Advertisement -

بجٹ میں تعلیم کے لیے 28 ارب 88 کروڑ مختص کیے گئے ہیں، جبکہ صحت عامہ کے لیے 10 ارب 27 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

گزشتہ برس کے اہداف میں کرونا وائرس کے باعث 3 ارب روپے کا شارٹ فال آیا۔

اجلاس سے قبل کابینہ نے بجٹ 21-2020 کی منظوری دی تھی، کابینہ اجلاس وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر کے سینٹرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی شاندار رہی۔

اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کو معاشی خود کفالت کی جانب گامزن کردیا، آزاد کشمیر کو رول ماڈل بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں