بدھ, نومبر 20, 2024
اشتہار

حکومت سے مذاکرات کامیاب، عوامی ایکشن کمیٹی کس مطالبے پر ڈٹ گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی پیداواری لاگت پر بجلی کی فراہمی پر ڈٹ گئی اور اس کی فی یونٹ قیمت میں 50 فیصد کمی مسترد کر دی۔

راولا کوٹ میں جاری مذاکرات کے دوران ڈیڈلاک پیدا ہوا۔ آزاد کشمیر حکومت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 50 فیصد کمی اور آٹے کی قیمت میں سبسڈی کیلیے بھی تیار ہے۔

ممبر عوامی ایکشن کمیٹی عمر نذیر کا کہنا ہے کہ حکومت مطالبات پر سنجیدہ نہیں لگتی، عوامی ایکشن کمیٹی کے بعض رہنما مذاکرات میں موجود ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب کمیٹی کی اپیل پر مختلف شہروں سے جمع ہونے والے لانگ مارچ کے شرکا مظفر آباد کیلیے روانہ ہوگئے اور دھیرکوٹ میں رات گزاریں گے۔

چیف سیکرٹری داؤد محمد کا مؤقف

چیف سیکرٹری آاد کشمیر داؤد محمد نے اپنے بیان میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات ناکام نہیں ہوئے دوبارہ ہو سکتے ہیں، ان کے مطالبات پورے کرنے کیلیے تیار تھے۔

داؤد محمد نے کہا کہ ہم نے مذاکراتی ٹیم کے سامنے 3 نکات رکھے، بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 50 فیصد کمی پر تیار ہیں، کمیٹی پیدواری لاگت پر کمی کا مطالبہ کر رہی ہے، مطالبات پر عمل درآمد کیلیے کمیٹیاں بنانے کیلیے بھی تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں