اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

اسکول جانے والی 7 طالبات لکڑی کے پل سے نیچے جا گریں

اشتہار

حیرت انگیز

بھمبر آزاد کشمیر کی تحصیل سماہنی میں قدیم پل ٹوٹ گیا، سات طالبات پل سے گر کر زخمی ہوگئیں، بچیاں اسکول سے گھر واپس جارہی تھیں۔

پُل لوہے کے رسوں اور لکڑی سے بنا ہوا تھا، ایک جانب کے رسے ٹوٹنے سے حادثہ پیش آیا، طالبات نے رسہ پکڑ کر نیچے گرنے سے بچنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں 7 لڑکیاں 10 تا 15 فٹ نیچے گر گئیں۔

7میں سے 6 طالبات کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سماہنی کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ساتویں طالبہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ایک شدید زخمی طالبہ کو بھمبر کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

- Advertisement -

علاقہ مکینوں نے بتایا پُل کافی عرصےسے ناکارہ تھا، حکام کو کئی بار درخواست دینے کے باوجود پُل کی مرمت نہیں کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں