آزادکشمیرالیکشن سے قبل مزیدامیدوار تحریک انصاف کےحق میں دستبردار ہوگئے۔
آزادامیدواروں ، سیاسی خاندانوں و دیگرجماعتوں نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔سنی تحریک کا آزاد کشمیر کے ہر حلقے میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف کے حق میں ایل اے 31سے سنی تحریک کاامیدوار دستبردار کر دیا۔
وفاقی وزیر مراد سعید اور علی امین گنڈاپور سے سنی تحریک آزاد کشمیر کے وفد نے ملاقات کی جس میں الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔
حلقہ غربی باغ آزادکشمیر میں بھی تحریک انصاف کو حمایت ملنے لگی ہے۔ اپربیلٹ سے سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعدادتحریک انصاف میں شامل ہو گئی ہے۔
مراد سعید کا کہنا ہے کہ انشااللہ 25جولائی کو تحریک انصاف کشمیر سےبھاری اکثریت سےکامیاب ہوگی، ن لیگ اور پی پی کو الیکشن سے قبل عوام نے مسترد کر دیا آزاد کشمیر نے عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑنے والے عمران خان کے حق میں فیصلہ کر لیا۔
مراد سعید نے کہا کہ ہمارے چندجلسوں نےمخالفین کی نیندیں اڑادی ہیں ابھی پاور پلے لینا ہے پرچی چیئرمین آزاد کشمیر میں غلط پرچی پڑھتے ہیں اسے بتا دے کے ان کے امیدوار ہی پورے نہیں حادثاتی سیاستدان فرزندزرداری سن لیں کشمیر کولاڑکانہ نہیں بننےدیں گے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امریکاکو اڈے دینے سے انکار کیا ہے فرزند زرداری اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے امریکاروانہ ہو رہا ہے کشمیر کا مقدمہ خود دار اور غیرت مند عمران خان لڑ سکتا ہے کشمیر کا مقدمہ جعلی اکاؤنٹس،ڈومور کا حکم ماننےوالے نہیں لڑسکتے۔