تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آزاد کشمیر انتخابات، پی ٹی آئی امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر عام انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آزاد کشمیر عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی۔

فواد چوہدری کے مطابق آزاد کشمیر  قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے 300 امیدواروں نے تحریک انصاف کو ٹکٹ کے لیے درخواست دی تھی، جن میں سے بیشتر کے ناموں کو فائنل کرلیا گیا ۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اےون سےاظہرصادق ،ایل اے2سےظفرانوار، ایل اے3سے سلطان محمودچوہدری، ایل اے4 سےچوہدری ارشد، ایل اے6 سے علی شان سونی، ایل اے7سےچوہدری انوارالحق، ایل اے8 سےظفراقبال، ایل اے11سےچوہدری اخلاق، ایل اے12سےشوکت فرید، ایل اے14سےلطیف خالق، ایل اے15سےسردارتنویر خان پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

اسی طرح ایل اے18 سے سردارعبدالقیوم نیازی، ایل اے19سےسردار آرزش، ایل اے22 سے سردار صغیرچغتائی، ایل اے24سے فہیم اختر، ایل اے 25 سے سردارگل خان، ایل اے26 سے میاں شفیق، ایل اے27 سے سردار تبارک علی، ایل اے 28 سے چوہدری شہزاد، ایل اے29 سےخواجہ فاروق احمد، ایل اے30 سے محمدراشد، ایل اے31سے راجہ منصورخان، ایل اے33دیوان علی خان، ایل اے34 سے ریاض احمد، ایل اے35سے مقبول احمد، ایل اے36سےحافظ حامد رضا، ایل اے37 سے اکمل سرگالا پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ’ایل اے38 سے اکبر چوہدری، ایل اے 39 نازیہ ناز،  ایل اے40سےمحمدسلیم بٹ، ایل اے41 سے غلام محی الدین، ایل اے42 سےعاصم شریف، ایل 43 سےجاویدبٹ اور ایل اے45 سے عبدالماجدخان پی ٹی آئی کے امیدوارہوں گے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ  کچھ نشستوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -