آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے مزید 6 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی۔
ایل اے 4 کھڑی شریف سے ریاست تبسم پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے جب کہ ایل اے6سماہنی سے ادریس چوہدری امیدوار ہوں گے۔
ایل اے22پاچھیوٹ، تھورر سے سیددلاور بخاری، ایل اے34جموں 1 سےسردار زاہد پیپلزپارٹی کے امیدوارہوں گے۔
ایل اے38جموں5سےاشرف چغتائی اور ایل اے41ویلی 2 سے شبیرعباس میر پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
پیپلزپارٹی نے45 میں سے 43 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی ہے اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو 2 امیدواروں کے ناموں کافیصلہ بعدمیں کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیرامور کشمیر نے واضح کیا تھا کہ آزادکشمیر انتخابات ملتوی ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں، حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈےکو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوروناسےمتعلق این سی او سی کا کردار قابل ستائش ہے، این سی اوسی وبا کیخلاف قومی کاوشوں کا آئینہ دار ہے، این سی اوسی زمینی حقائق کومدنظر رکھ کر فیصلے کرتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی نےالیکشن ملتوی کرنےکی کوئی سفارش نہیں کی، اپوزیشن دوسروں پرالزامات کے بجائےاپنی صفوں میں درستگی کرے، عوام موروثی سیاست سےبیزار ہو چکے ہیں، پی پی کےپاس50 فیصد سیٹوں پرانتخابات کیلئے امیدوار ہی نہیں۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 2 ماہ کے لیے آزادکشمیر انتخابات مؤخر کرنےکی تجویز دے دی۔