میرپور: آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ مکمل ہو گیا۔ کل967 میں سے 84 نشستوں کا مکمل سرکاری نتیجہ آگیا۔
سرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار 35 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جب کہ تحریک انصاف 28 اور مسلم لیگ ن 18نشستوں پر کامیاب ہوئی۔
اےجے کے مسلم کانفرنس نے 1ٹاؤن کمیٹی، پی پی پی نے2 میونسپل کارپوریشن نشستیں حاصل کیں۔ آزادامیدواروں نے 16یونین کونسل اور 9میونسپل کارپوریشن نشستیں حاصل کیں۔
آزادامیدواروں نے7 میونسپل کمیٹی اور 2 ٹاؤن کمیٹی جب کہ 1 ضلع کونسل کی نشست جیتی۔ تحریک انصاف نے 15یونین کونسل اور 8 میونسپل کارپوریشن کی نشستیں حاصل کیں۔
تحریک انصاف نے 1 میونسپل کمیٹی اور 4 ضلع کونسل کی نشست پر بھی کامیابی حاصل کی۔ مسلم لیگ ن نے 6 یونین کونسل، 7میونسپل کارپوریشن اور 5 میونسپل کمیٹی نشست حاصل کی۔
Comments
- Advertisement -