مظفرآباد : آزاد کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پاکستان تحریک انصاف کو اب تک واضح برتری حاصل ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹرز نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ووٹنگ میں حصہ لیا۔
ذرائع کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی جانب سے بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، اب تک پی ٹی آئی کے امیدواروں نے5نشستیں جیت لی ہیں۔
پی ٹی آئی نے کوٹلی میں7مخصوص نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی، پی ٹی آئی نے کوٹلی میں 3یوتھ،3لیڈی کونسلر اور کسان کونسلر کی نشست بھی جیت لی، دوسری جانب پی ڈی ایم اتحاد صرف2کونسلر بنوانے میں کامیاب ہوا۔