بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے پولیس افسر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

آزاد کشمیر میں اسلام گڑھ کے مقام پر عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں تصادم کے دوران فائرنگ سے سب انسپکٹر عدنان قریشی جاں بحق ہوگئے۔

آزاد کشمیر میں سستی بجلی اور آٹے کیلیے عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آج دوسرے روز بھی مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ راستوں کی بندش کے باعث مظاہرین مشتعل ہوگئے۔

مظاہرین نے پولس پر پتھراؤ کیا اور کانچ کی بوتلیں پھینکیں۔ کوٹلی میں تاجر دکانیں بند کر کے سڑکوں پر آگئے جبکہ راولا کوٹ اور میرپور کے تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران مظاہرین میں شامل کچھ لوگوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر عدنان قریشی جاں بحق ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں