اسلام آباد : جمعیت علماءاسلام اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءاسلام اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی، زرائع وزرات صحت کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی تا حکم ثانی نافذ رہے گی، اسپتالوں میں ایمرجنسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نافذ کی گئی ہے۔
سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز سمیت عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اور اسپتالوں میں آزادی مارچ بارے فوکل پرسنز کا تقرر کر دیا گیا، اسپتالوں کو عملے کے ایمرجنسی ڈیوٹی روسٹرز کی تیاری ، اسپتالوں کے تمام شعبہ جات کو قبل از وقت تیاریاں مکمل کرنے اوراسپتالوں کے شعبہ ایمرجنسی میں اضافی بیڈز، ادویات زخیرہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شعبہ نیورو و جنرل سرجری، ہڈی جوڑ کو اضافی سٹاف آن کال رکھنے کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نےآزادی مارچ کا مشروط این اوسی جاری کیا تھا م این او سی میں کہا گیا تھا کسی بھی سیاسی جماعت کے بینرز یا پتلے نہیں جلائے جائیں گے اور شرکا کسی سرکاری عمارت میں داخل نہیں ہوں گے۔
این اوسی کے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمربچےمارچ میں شرکت نہیں کریں گے اور مارچ کے شرکا راستے اور سڑکیں بند نہیں کریں گے، ریاست، مذہب مخالف تقاریر نہیں ہوں گی جبکہ شرکا قومی املاک کونقصان نہیں پہنچائیں گے۔