بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

آزادی مارچ: راولپنڈی کے داخلی راستوں کو سیل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق حکومت نے نئی حکمت عملی تیار کرلی، راولپنڈی کے داخلی راستوں کو سیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم روڈ مورگاہ سے راولپنڈی جانے والا راستہ بند کردیا گیا ہے۔ مری روڈ اور سوان پل کے دونوں اطراف سڑکیں سیل دی گئی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد سے اسلام آباد جانے والی سڑک کنٹینرز لگا سیل کردی گئی، جبکہ انتظامیہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کو روات ٹی چوک سے اسلام آباد داخل ہونےدیا جائے گا، اسلام آباد ایکسپریس وے کو فیض آباد کے قریب بند کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کا آزادی مارچ آج شہر اقتدار میں داخل ہوگا، ایچ نائن سیکٹر میں سو ایکڑ کے میدان میں تیاری آخری مراحل میں ہیں، حکومت نے واضح کردیا ہے کہ مارچ والے آئیں، جلسہ گاہ تک جائیں، کوئی رکاوٹ نہیں ملے گی۔

آزادی مارچ آج شہر اقتدار میں داخل ہوگا

آزادی مارچ کے لیے اسلام آباد میں تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے مارچ کیلئے سو ایکڑ کی زمین کشمیر ہائی وے پر مختص کر دی ہے تاہم جے یو آئی کے مقامی رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ سو ایکڑ زمین ناکافی ہے اور ضلعی انتظامیہ ڈیڑھ سو ایکڑ زمین مزید دے، جس کی حامی ضلعی انتظامیہ نے بھر لی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں