اٹک: جشن آزادی کے سلسلے میں چلائی جانے والی آزادی ٹرین پشاور سے اٹک پہنچ گئی جہاں شہریوں نے اس کا والہانہ استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی آزادی ٹرین کا افتتاح پشاور سے کیاگیا، چاروں صوبوں کی ثقافت کی نمائندگی کرنے والی آزادی ٹرین کا آغاز پشاور سے ہوا۔ آزادی ٹرین مختلف اسٹیشنز سے ہوتی ہوئی اٹک پہنچی جہاں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امو ر شیخ آفتاب احمد اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کا بھر پور استقبال کیا۔
پڑھیں : اسلام آباد میں آزادی ٹرین کا افتتاح
ٹرین کے اسٹیشن پہنچنے پر بچوں، بوڑھوں اور جوان سب ہی پر جوش نظر آرہے تھے جبکہ خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی اٹک اسیٹشن پر موجود تھی،چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے فلوٹس کو بڑی خوبصورتی سے سجا یا گیا تھا۔
مزید پڑھیں : پشاور:اسپیشل آزادی ٹرین کیلئے ریلوے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد ٹرین کے استقبال کے لیے موجود تھی، گاڑی اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد عوام کی بڑی تعداد فلوٹس کو دیکھنے میں نظر آرہی تھی ، پوری ٹرین کو سب ہلالی پرچموں سے سجایا گیا ہے، ٹرین میں پاکستان بننے سے اب تک ریلوے کے استعمال میں آنے والی تمام اشیاء کو سجایا گیا ہے، ٹرین اگلے مرحلے کے لئے روانہ ہو گئی۔