بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پشاور سے چلنے والی آزادی ٹرین کراچی پہنچ گئی، گورنر سندھ کا استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پشاور سے چلنے والی آزادی ٹرین منزل پر پہنچ گئی، کراچی کینٹ اسٹیشن پر آزادی ٹرین کا استقبال گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کیا۔

آزادی ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچی تو ڈھول تاشوں کی گونج میں خوش آمدید کہا گیا، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ڈی ایس ریلوے کے ہمراہ فیتا کاٹ کر پاکستان کے ثقافتی رنگوں سے سجی ٹرین کا استقبال کیا، گورنرسندھ نے ٹرین کے اندر موجود چاروں صوبوں کے رنگ اور عسکری اشیاء کا جائزہ لیا۔

14212635_10153915539497951_5933437720976849168_n

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کینٹ اسٹیشن پر آزادی ٹرین کا استقبال کیا جوکہ پورے ملک کے 4000 کلومیٹر سفر کے دوران کراچی پہنچی، گورنر سندھ نے ٹرین کی مختلف بوگیوں کا معائنہ کیا اور ملکی ثقافت ، ملی یکجہتی پر مبنی فلوٹس اور دیگر نمائشی اشیاء میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے انہیں سراہا۔

14263972_10153915543767951_6721260957692776793_n

14222088_10153915544082951_4467131572588638811_n

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آزادی ٹرین قومی و ملی یکجہتی اور مختلف صوبوں کی ثقافت کا حسین امتزاج ہے یہ قومی ہم آہنگی ، رواداری کی بھی آئینہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورے ملک میں آزادی ٹرین کا شاندار استقبال پاکستان سے عوام کی والہانہ محبت اور لگائو کا مظہر ہے، انہوں نے کہا کہ ٹرین ملک کی چلتی پھرتی تاریخ ہے اور اس کے شاندار ماضی اور تابناک مستقبل کی بھی عکاس ہے۔

14212731_10153915544142951_5249520997816064412_n

14199378_10153915542622951_8362079358565504461_n

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کی تاریخی جدوجہد کے ساتھ ساتھ مستقبل کے منصوبوں خصوصاً سی پیک اور قومی اہمیت کے دیگر منصوبوں کی تفصیل سے عوام کو ان کی اہمیت کے بارے میں آگاہی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں سے آگاہ کرنا بھی اشد ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ اس ٹرین میں قیام پاکستان ، جدوجہد آزادی، آزادی کشمیر اور علاقائی ثقافت کی بھی بھرپور عکاسی کی گئی ہے۔

14202543_10153915541257951_4675995987666108882_n

14199681_10153915542367951_4146889224547136674_n

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے قومی و ملی یکجہتی اولین شرط ہے کیونکہ پاکستان اسی وقت ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسکتا جب ہم سب متحد قوم بن کر اسے خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کریں ۔

انہوں نے آزادی ٹرین کی کامیابی پر پاکستان ریلویز اور دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کی کاوشوں کو سراہا ، واضح رہے کہ ٹرین نے 11 اگست کو اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے 6 ڈبوں میں سندھ ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختون خواہ، گلگت و بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے جبکہ 6 بوگیاں تحریک پاکستان، جدوجہد کشمیر، مسلح افواج کی خدمات و قربانیوں، مختلف اہم ترقیاتی منصوبوں اور پاکستان ریلویز کی تاریخ سے متعلق ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ لیفٹیننٹ کرنل (ر) سراج النعیم اور ڈویژن سپرنٹنڈنٹ ریلوے سندھ نثار احمد میمن بھی موجود تھے۔

14191907_10153915541987951_4556391583678987085_n

14184443_10153915539832951_8916981633734419078_n

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں