لاہور : پی سی بی کی جانب سے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے اعلان کردہ اسکواڈ پر مختلف حلقے اپنے تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔
ناقدین کو اعتراض ہے کہ اعظم خان کو وکٹ کیپر کیوں سلیکٹ کیا گیا؟ اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کے چیف سلیکٹر سے سخت سوالات کیے۔
اے آر وائی نیوز کے پورگرام "الیونتھ آو” میں راشد لطیف نے چیف سلیکٹر سے کہا کہ اعظم خان کو کس بنیاد پر بطور وکٹ کیپر سلیکٹ کیا گیا؟ آپ نے ثابت کردیا کہ آپ کا انتخاب غلط ہے۔
جواب میں محمد وسیم نے کہا کہ ٹیم سلیکشن پر مکمل مشاورت کے ساتھ کی گئی ہے، ٹی20 اسکواڈ کا اعلان ٹیم پرفارمنس دیکھ کر ہی کیا گیا ہے، ہر کھلاڑی کی فٹنس کے معیار کو دیکھ کر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑیوں کی تعداد 20 کے بجائے 15کرنی ہو تو مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں، ٹیم کیلئے محمد رضوان نمبر ون وکٹ کیپر ہیں اور اگر ضروت پڑی تو اعظم خان کیپنگ کرلیں گے۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ سلیکشن میں مڈل آرڈر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، ٹی 20 میں اعظم خان کا اسٹرائیک ریٹ سب سے زیادہ ہے، ایسا ہوسکتا ہے کہ رضوان بطور کیپر، اعظم خان بطور بیٹسمین کھیلیں۔