تازہ ترین

اعظم خان نے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر خاموشی توڑ دی

قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان نے نیشنل ٹی 20 کپ میں بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی تقریب کے موقع پر قومی کرکٹر اعظم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹی 20 میں فلسطین کا لوگو لگانے پر پی سی بی کے پروٹوکول کی وجہ سے بات نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی اچھا رہا ہے، مستقبل کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا، میرا زیادہ فوکس حال پر ہوتا ہے،میری حالیہ پرفارمنس بہترین جارہی ہے۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ فٹنس دو مہینے میں نہیں آسکتی، فٹنس کے لیے چھ آٹھ مہینے لگیں گے، پی ایس ایل کے لیے بہت پرجوش ہوں،نسیم شاہ اور عماد وسیم کی ٹریڈ بہت اچھی رہی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا روٹی گینگ میں حسن علی کی جگہ لے لوں،اس لیے مجھے زیادہ محنت کرنی پڑے گی، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی دنیا کے بہترین پلیئرز ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر پی سی بی نے اعظم خان پر جرمانہ کیا تھا بعدازاں یہ جرمانہ ختم کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -