تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

’’ایک دن میں 100 چھکے مارنے کی پریکٹس کرتا ہوں‘‘

کراچی: پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بلے باز اعظم خان کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 100 چھکے مارنے کی پریکٹس کرتا ہوں۔

سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے وکٹ کیپر بیٹسمین اعظم خان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ میچ میں زیادہ سے زیادہ باؤنڈری لگاؤں، نیچے نمبر پر کھیلتا ہوں اس لیے سنچری بنانے کا موقع نہیں ملا۔

اعظم خان نے کہا کہ ایک سال قبل مجھ پر تنقید کی جاتی تھی لیکن اب میری بیٹنگ کی تعریف کی جارہی ہے، میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ مداحوں کی توقعات پر پورا اتروں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں اگر اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا موقع ملا تو کوشش ہوگی کہ سنچری اسکور کروں۔

اعظم خان نے کہا کہ امید ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

ورلڈ کپ کھیلنے سے متعلق سوال پر اعظم خان نے کہا کہ پی ایس ایل اور سری لنکا پریمیئر لیگ میں کارکردگی اچھی رہی، پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، امید ہے کہ اچھی کارکردگی ہوگی تو سلیکٹرز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے منتخب کرلیں گے۔

اعظم خان نے بتایا کہ میری پریکٹس کافی الگ ہوتی ہے، تین دن پریکٹس کرتا ہوں کہ مجھے ہٹنگ کرنی ہے اور تین دن گراؤنڈ شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، پریکٹس میں کم سے کم 100 چھکے مارنے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر پریکٹس میں 100 چھکے مارنے کی کوشش کروں گا تو میچ میں دس یا بیس چھکے مارنے کے قابل رہوں گا۔

Comments

- Advertisement -