پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

اعظم خان کو بھارت کیخلاف کھلانا چاہیے، کامران اکمل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کیخلاف اہم ترین میچ میں اب تک ناکام رہنیوالے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو کھلانا چاہیے یا نہیں، کامران اکمل کا بیان سامنے آگیا۔

پروگرام ہرلمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ مڈل آرڈر میں کوئی آپشن نہیں اعظم خان کو اسکواڈ میں رکھنا پڑے گا، اعظم خان کو بھارت کے خلاف میچ میں کھلانا چاہیے۔

کامران اکمل نے کہا کہ فخر نمبر4 پر ضائع ہورہا ہے، پاور پلے میں اس کا استعمال کرنا چاہیے، پاکستان کے لیے یہ میچ ’ڈو آرڈائی‘ جیسا ہوگا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے، پاکستان ٹیم اس وقت پریشر میں ہے، پاکستان اور بھارت کے میچ میں دونوں ٹیموں پر پریشر ہوتا ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کم بیک کیا ہے، چاہے جس سے ہار کر آئیں پاک بھارت میچ الگ ہوتا ہے، بھارتی ٹیم کو یہ فائدہ ہے وہ پہلے 2 میچ کھیل چکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ نیویارک کی پچ پر پہلے بالنگ کی تو بھارت کو 120 رنز تک روکنا ہوگا، بابر اعظم اور رضوان نیویارک کی پچ پر بہتر کھیل سکتے ہیں، بھارت کے خلاف ہدف حاصل کرنا بھی بہت مشکل ہوگا۔

سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم کو کل کے میچ میں 15 اوور تک رکنا پڑےگا، بابراعظم چاہے 50 رنز بنائیں لیکن 15 اوورز تک کریز پر ہوں۔

باسط علی نے کہا کہ نیویارک کی پچ پر ہٹنگ کرنا مشکل ہوگا لیکن وکٹ نہیں گرنے دینی، بھارت کے اسکواڈ میں بمراہ واحد بالر ہے جس سے خطرہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں