جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

اعظم خان کی عاطف اسلم کا گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان کی گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لیجنڈ وکٹ کیپر بیٹر معین خان کے بیٹے اعظم خان نے معروف گلوکار عاطف اسلم کا گانا گنگنا کر سب کو حیران کردیا۔

انہیں عاطف اسلم کے ’جل‘ بینڈ کا مشہور گانا ’چاہت ایسی ہے تیری بڑھتی جایے، آہٹ ایسی ہے تیری مجھ کو ستائے‘ گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

اعظم خان کی آواز پر سوشل میڈیا صارفین بھی پسند کررہے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

 

اس سے قبل بھی انہوں نے فاسٹ بولر حسنین کے ساتھ مل کر گٹار بجایا تھا جس کی ویڈیو پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی تھی ویڈیو میں اعظم کو گٹار اور حسنین کو ’مشہور گانا ’متوا‘ گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اعظم خان ان دنوں سی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں اور انہوں نے چند روز قبل شاندار نصف سنچری اسکور کی تھی۔

ان کی نصف سنچری کی بدولت بارباڈوس رائلز نے پیٹریوٹس کو شکست دی تھی۔

جارح مزاج بیٹر نے نصف سنچری بناتے ہوئے 103 میٹر کا بلند و بالا چھکا بھی لگایا تھا انہیں ڈیوائن براوو نے فلیچر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا تھا۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں اعظم خان شامل نہیں ہیں جبکہ رضوان کے ساتھ نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کو شامل کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں