جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

’بھالو میں نے تو ایسا تو نہیں کہا تھا‘ اعظم خان نے سرفراز سے متعلق دلچسپ قصہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر اعظم خان نے سابق کپتان سرفراز احمد سے متعلق پی ایس ایل کا دلچسپ قصہ سنا دیا۔

قومی کرکٹر اعظم خان نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور کرکٹ سے متعلق دلچسپ واقعات بیان کیے۔

اعظم خان نے بتایا کہ پی ایس ایل 5 پاکستان میں ہوا تھا راولپنڈی میں ہمارا میچ تھا، سہیل خان نے الٹی سیدھی گیند کرکے چوکا کھا لیا، اسے جو چیز کہیں وہ اس کا الٹ ہی کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب سہیل خان کو چوکا لگا تو سیفی بھائی بھاگتے ہوئے گئے اور اس کو دو تین باتیں سنائی پھر وہ کلپ وائرل ہوگئی کہ ’سہیل خان ادھر آؤ۔‘

اعظم خان کا کہنا تھا کہ جب سیفی بھائی نے دو تین باتیں سنائیں تو میں گھوم گیا کہیں مجھے بھی ریڈار میں نہ لے لیں کیونکہ وہ جب بولنے لگتے ہیں تو پھر جو سامنے آئے اسے لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب کلپ وائرل ہوئی تو سیفی بھائی میرے کمرے میں آئے اور کہنے لگے ’بھالو میں نے ایسا تو نہیں کہا تھا۔‘

اعظم خان کا کہنا تھا کہ میں نے ان سے کہا کہ سیفی بھائی سچ بتاؤں میں نے سب سنا آپ نے بالکل ایسا ہی کہا تھا۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں