پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

چیمپئنزٹرافی میں پاک بھارت مقابلے میں کون فاتح ہوگا؟ اعظم خان کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنزٹرافی جلد ہی شروع ہونے والی ہے ایسے میں پاک بھارت مقابلے میں کون سی ٹیم میچ جیتے گی، پاکستانی کرکٹر نے ابھی سے پیشگوئی کردی۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو باہمی سریز کھیلے ایک عرصہ بیت گیا اس لیے جب بھی آئی سی سی ایونٹس میں روایتی حریف ٹکراتے ہیں تو اس میچ پر دنیا بھر کے مداحوں کی نگاہیں مرکوز ہوتی ہیں، اس بار دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت 23 فروری کو آمنے سامنے ہونگے۔

پاکستان کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان جو اس وقت آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کررہے ہیں انھوں نے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت میچ کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔

اعظم خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ایک ہائی وولٹیج گیم ہوتا ہے، جو بھی ٹیم اس میچ میں کم غلطیاں کرے گی وہ میدان سے فاتح کے طور پر باہر جائے گی۔

سابق پاکستانی کپتان معین خان کے بیٹے نے مزید کہا کہ یہ صرف ایک میچ ہی ہوتا ہے اور میں بھارت سے میچ کے حوالے سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

اگر آپ دیکھیں تو میدان کے باہر پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہوتا ہے، کیوں کہ پچھلے کئی میچز میں دونوں ٹیموں کے پلیئرز ایک دوسرے سے کافی اچھے طریقے سے ملے اور عزت سے پیش آئے ہیں۔

اعظم خان نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی بدتہذیبی دیکھنے میں نہیں آئی اگر آپ کے سامنے والے کی طرف سے عزت ملتی ہے تو جواب میں آپ بھی اس کو عزت دیتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں