منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

نہروں کے معاملے پر کوئی چیز بلڈوز نہیں ہورہی، اعطم نذیر تارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ نہروں کے معاملے پر کوئی چیز بلڈوز نہیں ہورہی۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے سندھ حکومت سے باضابطہ رابطہ کیا ہے انہوں نے بتایا کینالز کا معاملہ آئین و قانون کے مطابق حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ححلیف جماعت ہے اس معاملے پر آئین کے مطابق بیٹھ کر بات ہوگی۔

وزیر قانون نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دوستوں سے درخواست ہے ہاؤس میں تشریف لائیں، ہمارے وزرا آئے ہیں وہ سینیٹ اراکین کے سوالوں کے جواب دیں گے۔

اپوزیشن نے سینیٹ میں نکتہ اعتراض پر وقت نہ دینے پر احتجاج اور شور شرابا کیا۔

یہ پڑھیں: کینالز منصوبہ: نواز اور شہباز بیان بازی کرنے والے اپنے لوگوں کو سمجھائیں، سندھ حکومت

واضح رہے کہ ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ ہر گارنٹی دینے پر تیار ہیں کہ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے نہروں کا منصوبہ بننے نہیں دے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جولائی 2024 سے نہر منصوبے پر کام اور نومبر سے ایکنک میں منظوری رکی ہوئی ہے،  اس بات پر ناخوش ہیں کہ اب تک اس منصوبے کو ختم کیوں نہیں کیا گیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بھی نہروں کے نتائج کی سنگینی کا اندازہ ہے، امید ہے  وزیراعظم انصاف سے کام لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں