جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

گھوٹکی ٹرین حادثہ ، وفاقی وزیر اعظم سواتی کا ریلوے کے کرپٹ افسران کے خلاف جہاد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی: وفاقی وزیرریلوےاعظم سواتی نے ریلوے کے کرپٹ افسران کے خلاف جہاد کااعلان کرتے ہوئے کہا انسانی جانوں سےکھیلنےوالوں کونشان عبرت بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے شیخ زید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انسانی جانوں سےکھیلنےوالوں کونشان عبرت بنائیں گے، ریلوےحکام کی غفلت سےحادثےپرحادثہ ہوا۔

اعظم سواتی کاکہنا تھا کہ ریلوےکےکرپٹ افسران کےخلاف جہادکااعلان کردیاہے ، کرپشن کے خلاف جاری جہادکو انجام تک پہنچاؤں گا، عملے کی بجائے ذمہ دارافسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر ریلوے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا معصوم بچیوں کی لاشیں دیکھ کراپنےپوتےاورپوتیاں یادآگئیں ، کل تک رپورٹ مرتب اورذمہ داروں کا تعین ہوگا۔

انھوں نے کہا وزیراعظم عمران کوحقائق سےآگاہ کردیاہے، سکھرڈویژن کاریلوےٹریک بوسیدہ ہوچکاہے ، ریسکیوعملےاورریلوےکےمزدوروں کوسلام پیش کرتاہوں ، المناک حادثے میں ابتک58 لوگ جاں بحق ہوئےہیں ، 100سےزائدزخمی ، 23افرادشیخ زیداسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سگنل سسٹم کی ناکامی اوربروقت اقدام نہ اٹھانے کے باعث حادثہ ہوا، سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک کا استعمال کیا، سگنل سسٹم پر20ارب خرچ ہو چکا ہے ، جومکمل فعال نہیں ہو سکا ، اسی لئے اب تک ٹرینوں کو جھنڈی کے ذریعے چلا رہے ہیں ، 1971 کا بنا ہوا ٹریک30 سال بعد تبدیل ہونا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں