منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

’اعظم سواتی کو کل قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو کل قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ اجلاس کے دوران عمران خان کو اعظم سواتی کے بیٹے کا روتے ہوئے فون آیا کہ انہیں کل عدالت میں پیش کرنے سے روکا جائے یہ دھمکی دی جارہی ہے کہ کل انہیں قتل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کو انصاف نہیں ملا سخت بات کر دی تو اسے پھر گرفتار کر لیا گیا یہ کیساقانون ہےکہ کوئی بھی آواز اٹھاتا ہے اسی گولی مار دی جاتی ہے ارشدشریف نے آواز اٹھائی اسے بیرون ملک قتل کرا دیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ہم اس ظلم کے سامنے جھکنے والے نہیں یہ ظلم کرتےجائیں ہم رجسٹربھرتےجائیں گے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کی گئی ہے، سندھ اور بلوچستان سے ہمارے ممبران اپنے استعفے جمع کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کو کہا جائے گا کہ ہمارے ممبران کے استعفے منظور کیے جائیں جس کے بعد ملک بھر میں 567 نشستیں خالی ہوجائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں