جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

اعظم سواتی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے یا نہیں؟ پی ٹی آئی رہنما نے خود بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

مانسہرہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے یہا نہیں، انھوں نے ذرائع ابلاغ کو حقیقت سے آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رہائی کے بعد اعظم سواتی نے پہلی بارمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ میری رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے بگڑتی صحت کا اس میں اہم کردار ہے، کےپی حکومت کو کرپشن کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے۔

اعظم سواتی بانی تحریک انصاف سے ملاقات سے متعلق کہا کہ بہت جلد بانی پی ٹی آئی، وزیراعلیٰ کےپی اور اسپیکر بابر سلیم سے ملاقات کرونگا۔

گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا کردیا گیا تھا، عدالتی روبکار وصول ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل سے اعظم سواتی کو رہا کیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے سنگجانی جلسہ کیس میں انکی ضمانت منظور کی تھی، سابق وفاقی وزیر کو گزشتہ سال اکتوبر میں احتجاجی مظاہرے کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے اگلے ماہ نومبر میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی اور ضلعی عدالت نے 8 مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کی تھی اور رہائی کا حکم دیا تھا۔

اٹک : پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں