اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

اداکارہ عزیکہ ڈینیل کا شوٹنگ رینج میں نشانہ بازی کا شاندار مظاہرہ، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف اداکارہ عزیکہ ڈینیل کی شوٹنگ رینج میں نشانہ بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عزیکہ ڈینیل نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں شوٹنگ رینج میں شاندار طریقے سے نشانہ بازی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azekah (@azekah.daniel)

- Advertisement -

اداکارہ عزیکہ ڈینیل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ مجھے لگتا ہے ابتدائی لک ہے‘۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

عزیکہ ڈینیل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے مشہور ٹی وی ڈرامہ سیریل”ڈنک”، "تیرا غم اور ہم”، "ملال یار”، "عشق ہے” اور کئی ڈراموں میں اپنی ادکاری کے جوہر دکھائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں