تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عظیم خان نے خاموشی توڑ دی! صباقمر کے شادی نہ کرنے کے فیصلے پر ردعمل

کراچی : صبا قمر کے شادی سے انکار پر بلاگر عظیم خان نے کہا کہ وہ سمجھدار خاتون ہیں، ہراسانی کے الزام کا صبا قمر کے بریک اپ سے کوئی تعلق نہیں۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ صبا قمر کی جانب سے عظیم خان سے شادی نہ کرنے کے فیصلے پر عظیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو پیغام جاری کردیا، ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ خاتون کی طرف سے ہراسانی کے الزام کا صبا قمر سے بریک اپ کا کوئی تعلق نہیں، وہ ایک الگ بات ہے جس میں سارا قصور میرا ہے۔

سات منٹ گیارہ سکینڈ پر مشتمل ویڈیو پیغام میں بلاگر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھدار خاتون ہے، وہ رشتے سنبھالنا اور نبھانا جانتی ہے، وہ لوگوں کی باتوں میں آکر تعلق خراب نہیں کرتی۔

انہوں نے اداکارہ سے بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قصور ہمارا ہے اسی لیے یا تو ہم اسے منائیں گے یا پھر انتظار کریں گے۔

بلاگر عظیم خان کا کہنا تھا کہ جب مجھ پر دھمکیوں اور ہراسانی کی الزامات لگے تو مجھے کسی نے کہا کہ صبا کو مجھ پر اعتماد ہے اسی لیے میں خاموش رہا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ صبا قمر نے اعلان کیا تھا کہ بہت سارے ذاتی معاملات کے بنا پر انہوں نے عظیم خان سے شادی کے فیصلے کو منسوخ کردیا ہے، اب ہم شادی نہیں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر کی جانب سے عظیم خان سے شادی کی خبروں کی تصدیق کے بعد مداح نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے صبا قمر کے ہونے والے شوہر عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے الزامات عائد کیے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azeem Khan (@axeemkhan)

Comments

- Advertisement -