جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کیا ازیکا ڈینئل شوبز انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ازیکا ڈینئل کا کہنا ہے کہ کئی بار یہ سوچتی ہوں کہ انڈسٹری چھوڑ دوں۔

اے آر وائی نیوز کے کرکٹ شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ ازیکا ڈینئل نے شرکت کی اور میزبان نجیب الحسنین کے معصومانہ میچ میں سوالات کے جوابات دیے۔

ازیکا ڈینئل نے کہا کہ کئی بار سوچتی ہوں کہ انڈسٹری چھوڑ دوں جس کی بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں اور ہیں بھی یہ خیال وقتاً فوقتاً آتا ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ اکثر پروجیکٹس ساتھی اداکاروں کے نام سن کر چھوڑ دیتی ہوں جب میزبان نے پوچھا کہ آخری مرتبہ کونسا پروجیکٹ چھوڑا تھا تو ازیکا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’آگے چھوڑوں گی۔‘

انہوں نے کہا کہ میری سوشل میڈیا پر زیادہ خبریں نہیں ہوتیں لیکن سوشل میڈیا وقت کا ضیاع ہے، ہفتوں گزر جاتے ہیں سوشل میڈیا نہیں چیک کرتی۔

ایک سوال کے جواب میں ازیکا ڈیئنل نے کہا کہ شہرت کے لیے سوشل ہونا ضروری ہے جو کہ میں نہیں کرتی ہوں۔

واضح رہے یہ ازیکا ڈینئل نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی مرکزی کاسٹ میں عائزہ خان اور وہاج علی شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں